وہ دیپ جو روشن تھا سر صبح بجھا ہے
تا عمر ہر ایک ظلمت عالم سے لڑا ہے
کٹ جائے گا یہ سر نہ جھکے گا نہ جھکا ہے
سجدہ تو فقط خالق واحد کو روا ہے
جن لوگوں کے آگے کوئی منزل نہیں ہوتی
ان کے لئے ہر گام فقط بوجھ رہا ہے
یہ فرقہ پرستی یہ تعصب یہ عداوت
یہ قہر الٰہی ہے جو اب ٹوٹ پڑا ہے
تاریخ نہیں دیکھی حریفوں نے ہماری
ہم نے تو سکندر کو بھی تسخیر کیا ہے
حق بات کو رہبر! یونہی تم بولتے رہنا
اس دور میں خاموشی بھی سنگین خطا ہے
Excellent article. Keep posting such kind of info on your site.
Im really impressed by it.
Hey there, You’ve done a great job. I’ll definitely digg
it and personally suggest to my friends. I am sure they will be benefited from
this website.
My page John E. Snyder